1
Thursday 2 Jul 2020 22:55

سعودی اتحاد یمنی شہریوں کیخلاف عمدی طور پر کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے، یمنی وزارت انسانی حقوق

سعودی اتحاد یمنی شہریوں کیخلاف عمدی طور پر کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے، یمنی وزارت انسانی حقوق
اسلام ٹائمز۔ یمنی وزارت انسانی حقوق نے اپنے ایک بیان میں یمنی شہریوں کے خلاف جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے انتہائی تباہ کن کلسٹر بم استعمال کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ یمنی وزارت انسانی حقوق کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی جنگی طیارے اپنے حملوں کے دوران انتہائی تباہ کن کلسٹر بموں کا استعمال کرتے ہیں جو صعدہ سمیت یمن کے متعدد صوبوں میں لاتعداد بیگناہ یمنی شہریوں کی شہادت کا باعث بن رہا ہے۔

یمنی وزارت انسانی حقوق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد نے گذشتہ روز ہونے والے اپنے حملوں کے دوران دارالحکومت صنعاء سمیت متعدد صوبوں میں موجود ہسپتالوں اور طبی گوداموں کو عمدی طور پر نشانہ بنایا ہے۔ یمنی وزارت انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کے سعودی ہوائی حملوں میں یمنی شہر السبعین میں واقع ہسپتال نمبر 48 کے طبی گودام کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جہاں خطیر مقدار میں موجود ادویات اور طبی سازوسامان بھی جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 2 روز سے جارح سعودی عرب نے یمنی صوبے صعدہ کے انتہائی اہم مراکز اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جبکہ ان حملوں میں متعدد بیگناہ یمنی شہری بھی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے یمن کے خلاف ایک نئے منصوبے کے تحت بھرپور ہوائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے جبکہ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ یمن کے خلاف ہونے والے ہوائی حملوں کی سو فیصد کمانڈ برطانیہ کے ہاتھ میں ہے۔ دوسری طرف یمنی فوج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے بھی شدید جوابی کارروائی اور ملکی سرزمین پر موجود قابض فورسز کے خلاف سخت ایکشن لئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 872169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش