0
Monday 6 Jul 2020 09:27

ملک میں کورونا کے مزید 3 ہزار 300 سے زائد نئےکیسز رپورٹ

ملک میں کورونا کے مزید 3 ہزار 300 سے زائد نئےکیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 3 ہزار 344 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 50کورونا مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 762 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے ملک میں 93 ہزار 932 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 31 ہزار سے زائد مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 94 ہزار 528ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 526 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 81 ہزار 317 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 871 ہو گئیں۔ خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 28ہزار 116 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 28 ہو گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 409 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 134 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 10 ہزار 814مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 123 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 1 ہزار 545 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 28 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ آزادکشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 288 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 35 مریض وفات پا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1 ہزار 562 ہے، جن میں سے 467 وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض ہیں، جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 872719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش