0
Sunday 12 Jul 2020 00:46

ایتھوپین ایئر لائن نے 5 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات شروع کردیں

ایتھوپین ایئر لائن نے 5 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات شروع کردیں
اسلام ٹائمز۔ امریکا، یوکے اور یورپی یونین کے بعد ایتھوپین ائیر لائن نے بھی 5 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے سول ایوی ایشن سے وضاحت طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کے معاملے پر ایتھوپین ائیر لائن نے فضائی بیڑے میں شامل جہازوں کو آپریٹ کرنے والے 5 پاکستانی پائلٹس کی اسناد اور لائسنسز سے متعلق کوائف طلب کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ وضاحت ایتھوپین سفارت خانے نے وزارت خارجہ کے توسط سے بذریعہ فیکس طلب کی ہے۔ فیکس کے متن کے مطابق پاکستانی پائلٹوں کے مشتبہ لائسنسز کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح ایتھوپیا میں بھی تشویش پیدا ہوئی ہے، ایتھوپین ائیر لائن میں 5 پاکستانی پائلٹ کام کر رہے ہیں جن میں میاں طاہر ریحان، شہزاد عزیز، محمد جمیل، انعام اللہ جان اور محمد سہیل شامل ہیں۔

فیکس کے مطابق پانچوں پائلٹ گزشتہ ایک سال سے ایتھوپین ائیر لائن میں بطور کپتان خدمات سر انجام دے رہے ہیں، پاکستان لائسنس کے حامل یہ کپتان 30 سال تک پی آئی اے میں بھی کام کرتے رہے ہیں، پائلٹس کو لائسنسز موجودہ معاملے سے کئی برس قبل سی اے اے پاکستان نے جاری کیے تھے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پانچوں پائلٹس کی اسناد اور لائسنس کے اصلی یا جعلی ہونے سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 873898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش