0
Sunday 12 Jul 2020 17:42

کورونا وائرس کے ہوتے ہوئے باغات اور پارکوں کو کھولنا بلاجواز ہے، حکیم یاسین

کورونا وائرس کے ہوتے ہوئے باغات اور پارکوں کو کھولنا بلاجواز ہے، حکیم یاسین
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم یاسین نے وادی بالخصوص سرینگر میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی بندشوں میں نرمی پر ماہرین صحت کو اعتماد میں لیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آئی ہے جبکہ سرینگر میں اب تک اس وبائی بیماری سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیادوں پر وادی میں کورونا وائرس کے شکار ہونے والے لوگوں کی شرح نے 250 ہندسے کو بھی عبور کیا جبکہ کووڈ اسپتالوں میں اب مریضوں کو رکھنے کی گنجائش بھی تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کی صورتحال کا جائزہ لے اور ماہرین صحت کو اعتماد میں لئے بغیر لاک ڈاؤن کی بندشوں میں نرمی نہ کریں۔

حکیم یاسین نے کہا کہ بندشوں میں نرمی سے روزگار کے حصول کا فیصلہ اگرچہ منطقی ہے تاہم باغات اور پارکوں کو کھولنے کا کوئی بھی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمومی سوچ ہے کہ وادی کشمیر میں اس مہلک بیماری کی روک تھام کیلئے ایک اور لاک ڈاؤن لازمی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو بھی مورود الزام ٹھراتے ہوئے کہا کہ  تجاویز اور سفارشات کے علاوہ ضوابط کو پس پردہ رکھنا لوگوں کی عادت بن چکی ہے، جو کہ کرونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کا ایک سبب ہے۔

حکیم یاسین نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ سختی کے ساتھ صحت سے متعلق سفارشات اور ضوابط پر عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے لوگوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور اپنی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال کو قابو میں نہیں لایا گیا تو لوگوں کو دونوں مالی اور جانی نقصانات کا خمیازہ اٹھانا پرے گا۔ حکیم یاسین نے مرکزی زیر انتظام والے علاقے کی انتظامیہ کو سوالیہ انداز میں پوچھا کہ سالانہ امرناتھ یاترا کو اجازت دینے کا منطق سمجھ سے باہر ہے جبکہ کئی سڑکوں پر یاترا سے بھیڑ جمع ہوتی ہے اور یہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 874010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش