0
Tuesday 14 Jul 2020 12:54

ریاستی اداروں پر تنقید، جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج

ریاستی اداروں پر تنقید، جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے ریاستی اداروں پر تنقید کے الزام میں سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے جاوید ہاشمی کے خلاف ملتان کے علاقے تھانہ کینٹ میں 647 نمبر مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر کو سیل کر دیا ہے۔ پولیس نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ایس ایچ تھانہ کینٹ سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے مؤقف دینے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری طرف جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی، پانچ بار ملکی آئین کس نے توڑا ؟ آئین توڑنے والوں کے خلاف بات کرتا رہوں گا، مجھے جیل میں ڈال دیں لیکن ضمانت نہیں کراؤں گا۔
خبر کا کوڈ : 874336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش