0
Tuesday 14 Jul 2020 23:10

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن دربار کا انعقاد

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن دربار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے آج شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے افسروں اور جوانوں کے آن لائن دربار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدق دل سے کوشش کررہے ہیں کہ انضمام کے عمل کو کامیابی کے ساتھ اپنی منزل تک پہنچائیں۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ خاصہ داروں اور لیویز اہلکاروں کا پولیس میں انضمام کا عمل آخری مراحل میں ہے اور کچھ ہی دنوں میں تمام خاصہ دار اور لیویز اہلکار پولیس کا حصہ بن جائیں گے اور اُن کی ٹریننگ بھی شروع کردی جائے گی۔ اسی طرح تمام پولیس اہلکاروں کے لیے شہداء پیکج، کمپنسیشن اور پولیس ویلفیئر میں برابر کا حق دیا جاچکا ہے اور حکومت کے ساتھ مل کر تمام وسائل بہم پہنچانے کے لیے دن رات کوشش جاری ہے۔ جن میں پولیس کے لیے اسلحہ، سکیورٹی آلات، یونیفارم، گاڑیاں، پولیس تھانوں و پولیس پوسٹ کی تعمیر، افسروں و اہلکاروں کی ترقی اور نئی آسامیوں کی منظوری شامل ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد ضم شدہ اضلاع کی پولیس پیشہ ورانہ اور وسائل کے لحاظ سے صوبے کے دیگر پولیس فورس سے بہتر پوزیشن میں ہوگی۔ صوبائی پولیس سربراہ نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے ضلعی پولیس سربراہان سے اپنے اپنے ضلعوں کے مسائل خواہ انفرادی ہوں یا اجتماعی، بیان کرنے کا کہا۔ ضلعی سربراہان نے اجتماعی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وائرلیس کا نظام فنکشنل ہو چکا ہے، جبکہ گاڑیوں اور جدید اسلحہ کی جلد دستیابی کی درخواست کی۔ انہوں نے آئی جی پی کو بتایا کہ 20 جولائی سے پولیو مہم شروع ہورہی ہے جس کے لیے وہ بھر پور تیاری کر رہے ہیں۔ ڈی پی او جنوبی وزیرستان نے کہا کہ 18 چوکیات اور 13 ناکہ بندیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاہم 5 پولیس تھانوں کے قیام کے لیے درخواست کی ہے جس پر عمل درآمد ہونا باقی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 874457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش