0
Monday 20 Jul 2020 19:34
6 جولائی کے فتنہ گر پروگرام کو رکوانا اتحاد امت فورم میں شامل تمام جماعتوں کا کریڈٹ ہے

ملت جعفریہ کی تقسیم کے لاہوری فتنوں کو قوم نے مسترد کر دیا، علامہ سبطین سبزواری

ملت جعفریہ کی تقسیم کے لاہوری فتنوں کو قوم نے مسترد کر دیا، علامہ سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کی تقسیم کے لاہوری فتنوں کو قوم مسترد کرچکی ہے، پاکستان میں تشیع کی ترجمانی علامہ سید ساجد علی نقوی ہی کرتے ہیں، عالمی سطح پر ولی فقیہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای تشیع کا روشن چہرہ ہیں، قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں پہلے بھی ناکام بنائی تھی، اب بھی فتنے ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائدین ملت جعفریہ مفتی جعفر حسین مرحوم، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور ان کے جانشین علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ اتحاد امت اسلامیہ کیلئے جدوجہد کی ہے۔ ان کے مشن کے مطابق ہم چاہتے ہیں کہ قوم کے تمام طبقات متحد رہیں، مگر کچھ لوگ کچھ سازشی عناصر مقدس ناموں سے فتنے پھیلا رہے ہیں۔ ولایت علی ؑاور ولایت فقیہ کے مقدس ناموں پر قومی تفریق قبول نہیں کریں گے، قومی تقسیم میں مصروف جاہل مطلق ہوں یا پڑھے لکھے جاہل، علماء کے گستاخوں کو ناکامی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں کارکنوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔

علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ علامہ ساجد علی نقوی کی صلح پسند اور صبر و تحمل کی پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے زور دیتے ہیں کہ قوم میں تقسیم کی بجائے اتحاد و وحدت کے راستے پیدا کئے جائیں۔ مشرکانہ نظریات کی حامل نصیریت اور غالیت کی کوئی حمایت نہیں کرتا، 6 جولائی کا فتنہ گر پروگرام رکوانا اتحاد امت فورم میں شامل تمام جماعتوں کا کریڈٹ ہے، کسی ایک شخص یا تنظیم کا نہیں، قومی قیادت یا کسی طلبہ تنظیم کو ہدف تنقید بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ محسن ملت مولانا صفدر حسین نجفی نے پورے ملک میں مدارس دینیہ کا جال بچھایا، کتب تحریر کیں، قومی تنظیم تحریک جعفریہ کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ اسے پروان چڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا اختر عباس، علامہ حسین بخش جاڑا، آیت اللہ محمد حسین نجفی، قبلہ علامہ گلاب علی شاہ، علامہ محمد یار شاہ جیسے بزرگ رہنماوں کا کردار روز روشن کی طرح واضح ہے۔
خبر کا کوڈ : 875578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش