0
Tuesday 21 Jul 2020 07:31

پنجاب کے 4 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

پنجاب کے 4 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے 4 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ محکمہ صحت نے راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات کے زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشنز کے مطابق سیالکوٹ میں کلاں لدھڑ اور ٹاؤن غازی پور، واہ کینٹ میں وارڈ 3، وارڈ 8 اور یوسی سرائے کالا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ گجرات میں محلہ کالو پورہ، چاہ ترنگ اور گاؤں مدینہ سیداں جبکہ گوجرانوالہ میں نندی پور، اروپ ٹاؤن اور قلعہ دیدار سنگھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اشیاء ضروریہ میسر رہیں گی۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد زیادہ کیسز والے علاقوں سے آمد و رفت کو محدود کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 875644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش