0
Thursday 23 Jul 2020 10:23

ن لیگ پر بھروسہ نہیں، انہوں نے کبھی وفاداری نہیں کی، اعتزاز احسن

ن لیگ پر بھروسہ نہیں، انہوں نے کبھی وفاداری نہیں کی، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پر بھروسہ نہیں اور نہ ہی کبھی اُنہوں نے وفاداری کی، آصف علی زرداری کی زبان شریف برادران کے دور اقتدار میں کٹوائی گئی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کیساتھ چلنے پر اعتبار نہیں کر سکتا، اپنی جماعت کے قائدین کو مشورہ دوں گا کہ وہ مسلم لیگ (ن) پر بھروسہ نہ کریں۔ مسلم لیگ ن نے کبھی وفاداری نہیں کی۔
 
انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، بجٹ منظور ہوگیا جبکہ حکومت گرانے کا سب سے آسان طریقہ بجٹ کو منظوری سے روکنا تھا۔ اعتزاز احسن نے پارٹی قیادت کو مشورہ دیا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو (ن) لیگ سے ضمانتیں لینی چاہئیں، مسلم لیگ (ن) سے پیپلز پارٹی کا اتحاد لمبے عرصے نہیں چل سکتا۔
خبر کا کوڈ : 876049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش