0
Friday 24 Jul 2020 19:40

فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی، خواجہ اظہار کا عدالت جانے کا اعلان

فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی، خواجہ اظہار کا عدالت جانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے فضل الرحمان کے بھائی کو کے پی سے سندھ میں ڈپٹی کمشنر لگانے پر سندھ حکومت کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار نے کہا کہ کے پی سے کراچی میں ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی پر پٹیشن دائر کریں گے، انصاف میں تاخیر پر عدالتوں پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ ہے انصاف کے لئے ٹائم فریم دیں، وفاق کی جانب سے آئی جی پیپلز پارٹی کو قبول نہیں ہورہا تھا اور اب پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا سے ڈپٹی کمشنر لاکر بٹھا رہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ جعلی ڈومیسائل سے متعلق رشوت خوری کا بازار گرم کررکھا ہے، جن لوگوں کو بلیک میل کیا جارہا ہے ان سے متعلق بھی خبردار ہیں، غیرقانونی بکرا منڈیاں لگانے کے لئے رشوت لی جارہی ہے، غیرقانونی پارکنگ کی آڑ میں رشوت خوری کا بازار گرم ہے۔  خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ کسی بھی زبان کا پاکستان اس شہر میں تعینات ہو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم چاہتے ہیں اس شہر کے نوجوانوں کو بےروزگار نہ کیا جائے، جعلی ڈومیسائئل کے ذریعے پہلے ہی کراچی کے عوام کے حق پر ڈاکا مارا گیا۔ ایم کیو ایم رہنما نے کے پی سے سندھ میں ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں بند کرے۔ چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انصاف کے لئے ٹائم فریم دیں۔
خبر کا کوڈ : 876296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش