0
Tuesday 28 Jul 2020 22:09

ملتان، امام بارگاہوں کے متولیان اور لائسنسداروں کی ایس پی سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی 

ملتان، امام بارگاہوں کے متولیان اور لائسنسداروں کی ایس پی سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی 
اسلام ٹائمز۔ تحصیل ملتان، شجاع آباد اور جلالپور پیروالہ کے قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں نے ماہ محرم الحرام کے انتظامات بارے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسین بھٹہ، تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز کی قیادت میں ایس پی صدر محمد نعیم اور چیف آفیسر ضلع کونسل محمد اقبال خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، اس موقع پر روٹ جلوس بارے محرم الحرام سے قبل سروے کرا کر درپیش مسائل کے حل کے لئے آگاہ کیا، وفد میں سلیم رضا، نذر حسین مغل، اللہ وسایا خان، سید صابر حسین شاہ، زوار حسین لنگاہ، فیصل عباس قریشی، سید باقر حسین شاہ، زوار حسین، گل بہار، مختیار حسین کانجو، صفدرعباس، شہباز اختر، سید نعیم عباس، وقاص احمد، سید علی حیدر بخاری، سیدامتیاز حسین شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایس پی صدر محمد نعیم نے وفد میں شامل لائسنسداروں کو یقین دہانی کرائی کہ لائسنسداروں کے مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا، لائسنسداروں کو چاہیئے کہ وہ ایس او پیز کے تحت جلوسوں میں رہیں، وقت کی پابندی کریں، سینیٹائزز کا استعمال کریں اور امام بارگاہوں کے لائسنسدار اپنے اپنے امام بارگاہوں پر رضاکار مہیا کریں انہیں سیکیورٹی برانچ کی جانب سے کارڈ مہیا کئے جائیں گے، جبکہ چیف آفیسر ضلع کونسل ملتان محمد اقبال خان کو سید طالب حسین پرواز نے مسائل بارے بتایا تو انہوں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ عیدالاضحی کے بعد فوری طور پر ماہ محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں جلوس روٹس پر پیچ ورک، ٹف ٹائل، ری سولنگ سمیت دیگر مسائل حل کر دیئے جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 877192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش