0
Thursday 30 Jul 2020 09:34

تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ابتسام الہیٰ ظہیر

تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ابتسام الہیٰ ظہیر
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر اور مذہبی سکالر علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر نے کہا ہے کہ ملک فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا، تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کی مکمل حمایت کرتے ہیں، گورنر پنجاب دستخط کرنے میں تاخیر نہ کریں۔ لاہور میں مرکزی جمعیت اہلحدیث سیکرٹریٹ راوی روڈ پر چیف آرگنائزر علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر نے عبدالغفور راشد اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل کی بھرپور حمایت اور اس اقدام پر چودھری پرویزالہیٰ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد تمام مسالک میں محبت، بھائی چارہ اور احترام کا جذبہ پیدا کرنا ہے، تمام مقدس ہستیوں کے ناموس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پاکستان اسلام کے نام پر بنا، اس کی بقاء بھی اسلام کے نظام میں ہے۔ ملی یکجہتی کونسل اور ایم ایم اے کے پلیٹ فارم مذہبی ہم آہنگی کی مثال ہے۔ ناظم تنظیمات عبدالغفور راشد کا کہنا تھا کہ نبی کریمؐ، ازواج مطہرات، صحابہ اکرام، اہلیبیتؑ کی ناموس کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 877453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش