0
Thursday 30 Jul 2020 14:31

دہلی میں وی اے ٹی کم کرنے سے ڈیزل کی قیمت آٹھ روپے کم ہوئی

دہلی میں وی اے ٹی کم کرنے سے ڈیزل کی قیمت آٹھ روپے کم ہوئی
اسلام ٹائمز۔ دہلی حکومت نے جمعرات کو دارالحکومت نئی دہلی میں ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) 30 سے ​​کم کرتے ہوئے 16.75 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے اس ایندھن کی قیمت فی لیٹر 8.36 روپے کم ہو جائے گی۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں کئے گئے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں ڈیزل پر وی اے ٹی 30 فیصد سے کم کر کے 16.75 فیصد کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے دہلی میں ڈیزل کی قیمت 82 روپے سے 8.36 روپے کم ہوکر 73.64 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔ ہمسایہ ریاستوں کے مقابلے میں وی اے ٹی زیادہ ہونے سے ڈیزل کافی مہنگا تھا۔ ٹرانسپورٹرس ڈیزل پر وی اے ٹی کم کرنے کا مسلسل مطالبہ کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 877499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش