0
Saturday 1 Aug 2020 00:16

حکومت نے چار سے پانچ روپے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کردیں

حکومت نے چار سے پانچ روپے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کردیں
اسلام ٹائمز۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید قربان کے موقع پر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا اور وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے کر باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت یکم اگست سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 3 روپے 86 پیسے اضافے کے  بعد 103 روپے 97 پیسے کا ہوگیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی  نئی قیمت 106 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، مٹی کا تیل 5 روپے 97 پیسے مہنگا کیا گیا اور اب مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے میں فروخت ہوگا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 877681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش