0
Saturday 1 Aug 2020 18:46

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 17 لاکھ سے متجاو، 11 لاکھ مریض شفایاب

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 17 لاکھ سے متجاو، 11 لاکھ مریض شفایاب
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی دو دن میں ایک لاکھ سے زیادہ متاثرہ افراد کے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ہفتہ کو اس بیماری کی زد میں آنے والوں کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ اسی کے ساتھ اچھی بات یہ ہے کہ وائرس سے شفایاب یونے والوں کی تعداد بھی 11 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ متاثرہ ریاستوں کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس متاثرین کی تعداد اب بڑھ کر 1701489 ہوگئی ہے جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 96 ہزار 893 تک جا پہنچی ہے۔ اب تک جان لیوا وباء سے 36587 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس وقت بھارت بھر میں 567583 ایکٹو کیسز ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ قابل غور امر یہ ہے کہ اس سے قبل جمعرات کو بھی متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ اس سے صرف دو روز قبل منگل کے روز متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ جبکہ اتوار کے 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 877788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش