0
Saturday 1 Aug 2020 19:12

ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں چینی سفارتکاروں کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ

ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں چینی سفارتکاروں کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ چینی سفارتخانے کے ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفارتخانے کے ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔ جہاں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 93ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے چینی وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفد کی قیادت پاکستان میں چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چن وینرونگ نے کی۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی سالگرہ پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے وفد کو مبارکباد دی جبکہ آرمی چیف اور مسلح افواج کی جانب سے تہنیتی پیغامات پہنچائے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک آرمی اور پیپلز لبریشن آرمی، پاک چین تذویراتی تعلقات کا اہم جزو ہیں اور ہمیں آہنی بھائی ہونے پر فخر ہے۔ اس موقع پر چینی وفد نے آئی ایس پی آر میں تقریب کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 877792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش