0
Monday 3 Aug 2020 08:48

افغانستان میں جیل پر حملہ، 3 افراد ہلاک

افغانستان میں جیل پر حملہ، 3 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مسلح افراد کے جلال آباد شہر میں ایک جیل پر حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے جبکہ متعدد قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق سیکورٹی گارڈز پر فائرنگ سے پہلے مسلح افراد نے جلال آباد شہر میں جیل کے باہر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے جیل پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور خصوصی دستوں کو جائے وقوعہ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ ہمارا حملہ نہیں ہے۔ ہمارے جنگجوؤں کو ابھی تک حملے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ تاہم داعش نے جیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق جلال آباد جیل میں اس وقت ایک ہزار 700 قیدی ہیں اور ان میں بیشتر داعش اور طالبان کے جنگجو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 877989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش