1
Monday 3 Aug 2020 21:52

عراق، صوبہ نینوی سے 6 داعشی دہشتگرد گرفتار

عراق، صوبہ نینوی سے 6 داعشی دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے صوبہ نینوی سے داعش کے ساتھ منسلک 6 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے قانون کی شق نمبر 4 کے تحت ان افراد کو داعش کے ساتھ رابطہ رکھنے کے جرم میں صوبے کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ "رووداو" نیوز چینل کے مطابق گرفتار شدہ 6 دہشتگردوں میں سے 2 احمد اور حسین، داعش کے ذیلی لشکر "الصارم البتار" میں سرگرم تھے۔
 


عراقی صوبہ نینوی سے گرفتار ہونے والے داعشی دہشتگردوں میں شامل ابوعبیدہ داعشی کیمپوں جبکہ ابو تبارک داعشی لشکر "عین جالوت" میں سرگرم تھا۔ اسی طرح دہشتگرد محمود بھی داعشی کیمپ "مروان" میں جبکہ ابوصلاح داعش کی حکومتی کمیٹی "ولایت نینوی" میں فعال تھا۔ اطلاعات کے مطابق بنیادی تفتیش میں دہشتگردوں نے اعتراف کر لیا ہے کہ صوبہ نینوی پر داعش کے قبضے سے متعلق دہشتگردانہ کارروائی میں انہوں نے عراقی سکیورٹی فورسز و عوام کے خلاف بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ واضح رہے کہ داعش نے باقی ماندہ بعثیوں کی ملی بھگت کے ساتھ عراقی صوبے نینوی کے مرکز موصل پر سال 2014ء میں قبضہ کر لیا تھا جسے حشد الشعبی کی جانب سے سال 2017ء میں آزاد کروایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 878132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش