0
Tuesday 4 Aug 2020 00:38

شہید قائد عارف حسینی کشمیر کے مسلمانوں کیلئے ایک توانا آواز تھے، نثار فیضی

شہید قائد عارف حسینی کشمیر کے مسلمانوں کیلئے ایک توانا آواز تھے، نثار فیضی
اسلام ٹائمز۔ مسئلہ کشمیر دو ملکوں کے درمیانی محض زمینی تنازعہ نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے لاکھوں افراد کے حق خود ارادیت کے اصولی موقف کا اظہار ہے۔ شہید قائد عارف حسینی کشمیر کے مسلمانوں کے لیے ایک توانا آواز تھے۔ ان خیالات کا اظہار 5 اگست کو منعقد ہونیوالی بین الاقوامی راہ ولایت و شہدائے وطن کانفرنس کے مرکزی منتظم نثار فیضی نے کانفرنس کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریند مودی کے نہتے کشمیریوں پر مظالم نے دنیا پر اس کی اصلیت واضح کر دی ہے، مذکورہ کانفرنس کا مقصد عالمی استکباری قوتوں سے بیزاری اور حریت پسندوں کے ساتھ یکجہتی کا عملی اظہار ہے۔

وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھی اس موقع پر خراج تحسین ہیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد کی 32 ویں برسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔برسی میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی نامور مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی، جن کے خطابات کو وڈیو لنک کے ذریعے دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔ کانفرنس کی مرکزی تقریب کا انعقاد امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو میں ہوگا۔ اجلاس میں کور کمیٹی کے اراکین سمیت دیگر مرکزی و صوبائی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 878165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش