0
Tuesday 4 Aug 2020 23:33
مقبوضہ کشمیر پاکستان میں شامل

کابینہ نے پاکستان کے نئے سرکاری نقشے کی منظوری دیدی

کابینہ نے پاکستان کے نئے سرکاری نقشے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے سرکاری نقشے کی منظوری دے دی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کی گئی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کابینہ اراکین نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کا نوٹس لینا چاہیے۔ اجلاس میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تعینای کی منظوری بھی دی گئی، اسی طرح نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی سمیت گیس کی تقسیم کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 878383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش