1
Wednesday 5 Aug 2020 22:30

یمنی شہری آبادی پر جارح سعودی اتحاد کا ہوائی حملہ، 4 شہید 8 زخمی

یمنی شہری آبادی پر جارح سعودی اتحاد کا ہوائی حملہ، 4 شہید 8 زخمی
اسلام ٹائمز۔ امیر ترین مسلم ملک سعودی عرب کی جانب سے غریب ترین مسلم ملک یمن پر ہونے والی تازہ ترین ہوائی بمباری میں کم از کم 4 بیگناہ یمنی شہری شہید جبکہ 8 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے یمنی صوبے الضالع کے علاقے شلیل کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ سعودی بمباری سے متعدد بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جارح سعودی فورسز کی جانب سے یمنی صوبے الجوف کے الخنجر نامی علاقے پر بھی بمباری کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 878595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش