0
Wednesday 5 Aug 2020 23:54

پاراچنار، سیلابی ریلے میں بہہ کر ڈوبنے والے تین بھائیوں کے اہلخانہ کو معاوضہ کی ادائیگی

پاراچنار، سیلابی ریلے میں بہہ کر ڈوبنے والے تین بھائیوں کے اہلخانہ کو معاوضہ کی ادائیگی
اسلام ٹائمز۔ پراونشیل ڈیزاسٹر میجمینٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ضلع کُرم نے گذشتہ روز سپینہ شگہ نامی علاقے میں سیلابی ریلے میں جاں بحق تین بھائیوں کے والد کو فی کس تین، تین لاکھ کے چیکس دے دیئے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز پاراچنار کے علاقے سپینہ شگہ نامی جگہ پر تین بھائی سیلابی ریلے میں جاں بحق ہوئے تھے، جن کے والد جمال خان کو ضلع کُرم کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ اور پی ڈی ایم اے کے کوارڈینیٹر مجاہد طوری نے ان کے گاؤں چیڑنگو جا کر نو لاکھ روپے کے تین چیکس حوالے کردیئے۔ اس موقع پر مذکورہ افسران نے متوفی کے خاندان سے تعزیت کی اور متوفین کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 878623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش