0
Monday 10 Aug 2020 00:42

خیبر میں مظاہرین کا شجر کاری مہم پر دھاوا، تمام پودے اکھاڑ دیئے

خیبر میں مظاہرین کا شجر کاری مہم پر دھاوا، تمام پودے اکھاڑ دیئے
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر میں شجرکاری کے فوراً بعد احتجاجی مظاہرین نے لگائے گئے پودوں پر حملہ کر کے تمام پودے اکھاڑ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں شجرکاری کا ایک بڑا منصوبہ افتتاح ہونے سے پہلے میدان جنگ بن گیا، شجرکاری کے لئے رکھے گئے پودوں پر مظاہرین نے یلغار کردی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ہماری زمینوں پر بغیر پوچھے شجرکاری مہم کے بہانے پودے کس قانون کے تحت لگا رہے ہیں، یہ شجرکاری کے بعد ہماری زمینوں پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ شجرکاری مہم کا افتتاح پی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی اور ایم پی اے شفیق نے کیا تھا تاہم مظاہرین کے احتجاج پر منتخب نمائندے، ٹائگر فورس، ضلعی انتظامیہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھاگ گئے۔
خبر کا کوڈ : 879292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش