0
Monday 10 Aug 2020 10:28

آصف زرداری پر پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد

آصف زرداری پر پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے پارک لین ریفرنس میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔، سابق صدر نے فرد جرم کی صحت سے انکار کر دیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے پارک لین ریفرنس کی سماعت کی، آصف زرداری بلاول ہاؤس کراچی سے وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دیگر ملزمان کی بھی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی گئی۔ آصف زرداری نے سماعت کے آغاز پر کہا کہ میرے وکیل آج سپریم کورٹ میں مصروف ہیں مجھ پر آج فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی، جس پر جج احتساب عدالت نے نے آصف زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وکیل کو پہلے سے آج کی تاریخ معلوم تھی، فرد جرم آپ پر عائد ہونی ہے۔ جج احتساب عدالت نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک اپنے معاون وکیل کو بھی بھجوا سکتے تھے، دو سادہ سے سوالات ہیں انگلش میں، آپ وہ سن کر جواب دے دیں، اس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ اپنے آرڈر میں یہ ضرور لکھیں کہ وکیل کی غیرموجودگی میں مجھ پر فرد جرم عائد کی جا رہی ہے، جج احتساب عدالت نے کہا کہ چارج ہمیشہ ملزم پر فریم ہوتا ہے، اگر ان کا وکیل نا آئے تو ہم مجبور نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 879329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش