0
Monday 27 Jul 2009 15:42
تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام،وفاقی پولیس نے مزید 3دہشتگرد گرفتار کر لئے،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سابق ایم این اے شاہ عبدالعزیز چودہ روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل

سابق ایم این اے شاہ عبدالعزیز چودہ روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل
راولپنڈی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی شاہ عبدالعزیز کو پولش انجینئر کے قتل کے مقدمے میں چودہ روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا ہے۔ شاہ عبدالعزیز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اسی عدالت نے اسلام آباد سے گرفتار تین مبینہ دہشت گردوں کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان ظفر اقبال، زاہد اقبال اور سلیم اقبال کو وفاقی پولیس نے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دستی بم اور دھماکہ خیزمواد برآمد کیا تھا۔
تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام،وفاقی پولیس نے مزید 3دہشتگرد گرفتار کر لئے،اسلحہ و گولہ بارود برآمد 
اسلام آباد:وفاقی پولیس نے تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام
بنا دیا ہے۔ ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود بھی برآمد،نجی ٹی وی کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی مولانا شاہ عبدالعزیز کی نشاندہی کرنے والے گرفتار ملزم عطاءاﷲ کی مزید نشاندہی پر وفاقی پولیس نے تین دہشت گردوں سلیم اقبال،زاہد اقبال اور عبداﷲ کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود و اسلحہ برآمد کر لیا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ ملزمان آئی جی آفس ،کچہری اور دیگر حساس مقامات پر شہریوں یا غیر ملکیوں کو یرغمال بنا کر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور ان دنوں وہ درہ آدم خیل کے کمانڈر طارق سے تعلق رکھتے تھے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ 

 
خبر کا کوڈ : 8798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش