0
Thursday 13 Aug 2020 19:37

پاکستان کروڑوں مسلمانوں کی پناہ گاہ ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان کروڑوں مسلمانوں کی پناہ گاہ ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کروڑوں مسلمانوں کی پناہ گاہ ہے اور لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا، آزادی کے تحفظ اور اس کے حقیقی ثمرات سے بہرہ مند ہونے کیلئے ہر شہری کو بلاتفریق انصاف، تعلیم اور روزگار کا حق دینا ہوگا، جب تک پسے ہوئے طبقات کو ان کے آئینی حقوق نہیں مل جاتے تشکیل پاکستان کا مقصد ادھورا رہے گا، کامیاب زندگی گزارنے کیلئے نوجوان قائد اعظم محمد علی جناح کے ایمان، اتحاد اور نظم کے سنہری اصولوں پر عمل کریں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے پاکستان کو 21 ویں صدی کا خوشحال اور باوقار ملک بنایا جا سکتا ہے، اس وقت پاکستان کے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بد خواہ انتہا پسندی، فرقہ واریت کے زہر سے اسے کمزور کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو علم اور تحقیق کے راستے سے ہٹا کر ان کی توانائیاں اور قیمتی وقت بے مقصد مشاغل اور بحثوں میں ضائع کر رہے ہیں، وقت کی قدر کرنے اور اس کے بروقت اور بہترین استعمال نے محمد علی جناح کو قائد اعظم کے عظیم منصب پر بٹھایا، نوجوان یوم آزادی کے مقدس دن کے موقع پر عہد کریں کہ وہ وقت کی قدر کریں گے اور قیمتی وقت مطالعہ، علم وتحقیق میں صرف کریں گے تعلیم یافتہ باشعور نوجوان ہی پاکستان کا محفوظ مستقبل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 880077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش