0
Saturday 15 Aug 2020 20:02

بھارت میں کورونا ویکسن بنانیکی بڑے پیمانے پر تیاری ہورہی ہیں، مودی

بھارت میں کورونا ویکسن بنانیکی بڑے پیمانے پر تیاری ہورہی ہیں، مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں اس وقت ایک نہیں دو نہیں تین تین کورونا ویکسن ٹیسٹ کے مختلف مراحل میں ہیں اور جیسے ہی سائنس دانوں سے ہری جھنڈی ملے گی، ملک میں ویکسن کو بڑے پیمانے پر تیار کیا جائے گا اور ملک اس کے لئے پوری تیاری ہے۔ نریندر مودی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کو لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کورونا کی بات آتی ہے، ہر کسی کے دل میں سوال آتا ہے کہ ویکسن کب آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کے عوام کو ایک بات کہنا چاہوں گا کہ ہمارے ملک کے سائنسداں اور ان کی صلاحیت ایک ریشی منی کی طرح لیباریٹری میں جی جان سے جٹی ہے۔ ملک کے سائنسداں بے حد محنت کررہے ہیں، سخت مشقت کررہے ہیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان میں ایک نہیں، دو نہیں تین تین ویکسن ٹیسٹ الگ الگ مراحل میں ہیں، جب سائنسداں ہری جھنڈی دیں گے، بڑے پیمانے پر ان کی تیاری ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ویکسن ہر ریاست تک کم از کم وقت میں کیسے پہنچے، اس کا خاکہ بھی تیار ہے۔ نریندر مودی نے ملک کی حفاظت میں اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنے والے ہندوستان کے سپوتوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے کورونا وائریرز کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا یہ تہوار اس سال ملک میں غیر معمولی حالات میں منایا جارہا ہے اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو کورونا وباء کے چیلنج کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل وطن نے اپنے عزم اور قابلیت سے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 880453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش