0
Saturday 15 Aug 2020 20:03

بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی شرح اموات 1.94 فیصد

بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی شرح اموات 1.94 فیصد
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا متاثرہ 996 مریضوں کی موت ہونے سے شرح اموات دو فیصد سے کم ہو کر 1.94 فیصد ہوگئی ہے۔ ہفتہ کے روز وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 14 اگست کو ملک بھر میں 996 کورونا متاثرہ افراد فوت ہوئے ہیں، اب تک اس وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہزار سے بڑھ کر 49036 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ 364 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ تمل ناڈو میں 117، کرناٹک میں 104، آندھرا پردیش میں 97، مغربی بنگال میں 60، اترپردیش میں 55، پنجاب میں 25، مدھیہ پردیش میں 16، بہار میں 16، چھتیس گڑھ میں 16، گجرات میں 15، جھارکھنڈ میں 15، راجستھان میں 13، دہلی میں 11، جموں و کشمیر میں 11، تلنگانہ میں 10، اڈیشہ میں 10 اور کیرالہ میں 10 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ میزورم ملک کی واحد ریاست ہے جہاں ایک بھی کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی موت نہيں ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 880454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش