0
Monday 17 Aug 2020 19:57

لاہور، محرم کے جلوس کی سکیورٹی کیلئے 11 ہزار سے زاہد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے

لاہور، محرم کے جلوس کی سکیورٹی کیلئے 11 ہزار سے زاہد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے حوالے سے سب سے اہم اور حساس ڈویژن کے افسران سے انتظامات پر بریفنگ لی۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس پی سکیورٹی بلال ظفر، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر، ایس پی سٹی تصور اقبال سمیت تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

ایس پی سٹی تصور اقبال نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سٹی ڈویژن کے محرم سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ سٹی ڈویژن میں مجموعی طور پر 120 امام بارگاہوں میں 1 ہزار 190 مجالس، 235 ماتمی جلوس ہونگے ہیں۔ کیٹیگری اے کے 22 جلوس اور کیٹیگری اے کی 130 مجالس منعقد ہوں گی۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ محرم الحرام کے پروگرامز میں11 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہونگے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا تھا کہ لاء اینڈ آرڈر اور سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی، کوئی غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 880859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش