0
Friday 29 Jul 2011 20:54

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا ساتھ دیتے رہیں گے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کیمرون منٹر

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا ساتھ دیتے رہیں گے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کیمرون منٹر
کراچی:اسلام ٹائمز۔ امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ اقتصادی ترقی کیلئے بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ امریکی سفیر نے کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی سفیر کے ہمراہ امریکی قونصل جنرل کراچی ولیم مارٹن بھی موجود تھے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔ امریکی سفیر نے گورنر سندھ کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا صوبے کے استحکام میں صدر آصف علی زرداری اور گورنر سندھ کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
 اس سے قبل کیمرون منٹرنے جناح اسپتال میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر ہونے والے میڈیکل سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ کیمرون نے کہا کہ امریکا پاکستان کو صحت مند معاشرہ فراہم کرنے میں ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔ کیمرون منٹر نے سول لائن میں واقع سی آئی ڈی کی تباہ شدہ عمارت کا دورہ کیا اور یادگار شہداء کا سنگ بنیاد رکھا۔ کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ کیمرون منٹر نے سی آئی ڈی بم دھماکے مین شہید ہونے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ آئی جی سندھ واجد درانی نے کیمرون منٹر کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں سی آئی ڈی سنٹر کراچی میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق اہلکاروں کے اہل خانہ کے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہی۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ سی آئی ڈی کے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی قربانیاں کراچی کے شہریوں کے پرامن مستقبل کیلئے ہیں جو کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار 800 پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی، جنہوں نے 1982ء سے اب تک اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سندھ بھر میں سی آئی ڈی، پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے اور ان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی سکیورٹی اداروں کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ پولیس تحقیقاتی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 88106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش