1
Friday 21 Aug 2020 22:09
ایران کیخلاف اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع کی امریکی کوششیں

"ٹرگر میکنزم" ٹرمپ کے انتخاباتی ڈھونگ سے بڑھ کر کچھ نہیں، علی شمخانی

"ٹرگر میکنزم" ٹرمپ کے انتخاباتی ڈھونگ سے بڑھ کر کچھ نہیں، علی شمخانی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خصوصی نمائندے علی شمخانی نے ایران کے خلاف قرارداد 2231 کے ذریعے "ٹرگر میکنزم" لاگو کئے جانے کے اعلان کردہ امریکی عزم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ خود بھی جانتا ہے کہ وہ ایران پر اسلحے کے حوالے سے عائد اقوام متحدہ کی پابندیوں میں توسیع نہیں کروا سکتا۔ انہوں نے لکھا کہ ٹرگر میکنزم ٹرمپ کے انتخاباتی ڈھونگ سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ علی شمخانی نے امریکی جنگی جنون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ وائٹ ہاؤس کے جنگ طلب عناصر کو چاہئے کہ وہ (امریکی) عوام کے اندر موجود ٹرمپ سے نفرت میں کمی لانے کے لئے کوئی اور رَستہ ڈھونڈیں۔
خبر کا کوڈ : 881733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش