0
Monday 31 Aug 2020 21:17

کراچی میں ندی نالوں پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ، تیاریاں مکمل

کراچی میں ندی نالوں پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ، تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ندی نالوں پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا، اس سلسلے میں تیاریاں بھی مکمل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہر مرتبہ بارشوں کے بعد ندی نالوں کے اطراف تباہی پھیلتی ہے، اس حوالے سے ندی نالوں پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، متعلقہ اداروں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں، آپریشن میں پاک فوج اور رینجرز کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی، شہری انتظامیہ کے نمائندے آپریشن میں شریک ہوں گے۔ 12 مقامات پر گرینڈ آپریشن کے ذریعے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، گجر نالے کے 3، لیاری ندی کے 2 مقامات پر آپریشن ہوگا، اورنگی نالے کے 3، ملیر ندی میں 2 مقامات پر آپریشن ہوگا، جب کہ محمود آباد نالے کے اطراف 2 مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اس اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کی نگرانی متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کریں گے، گرینڈ آپریشن کے لئے 12 ایکسکویٹرز بھی منگوا لئے گئے، جن کے ساتھ جیک ہیمر بھی ہوں گے۔ آپریشن کے دوران ندی نالوں کے دونوں اطراف 30 فٹ کی جگہ کلیئر کی جائے گی، تجاوزات پر رہائش پذیر افراد کے لئے عارضی کیمپس بنائے جائیں گے، آپریشن کے سلسلے میں اینٹی انکروچمنٹ کی سندھ بھر سے اضافی نفری بھی کراچی پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 883466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش