0
Monday 31 Aug 2020 21:36

کے پی کے اسمبلی کو اڑانے کی دھمکی، جے یو آئی کے ایم پی اے کی رکنیت معطل

کے پی کے اسمبلی کو اڑانے کی دھمکی، جے یو آئی کے ایم پی اے کی رکنیت معطل
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن مولانا حسام الدین کی ایک دن کے لیے اسمبلی رکنیت معطل کر کے انہیں ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر کے پی مشتاق غنی نے مولانا حسام الدین کی رکنیت ایک دن کیلئے معطل کر دی۔ سارجنٹ ایٹ آرمز کو مولانا حسام الدین کو ایوان میں آنے سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے، حسام الدین کو روکنے کیلئے سارجنٹ ایٹ آرمز کی سربراہی میں اہلکار الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ جے یو آئی رکن حسام الدین نے اسمبلی اڑانے کی دھمکی دی تھی، جس پر خیبر پختونخوا اسمبلی نے مولانا حسام الدین کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی۔ اسپیکر نے دھمکی دینے پر مزید کارروائی کرتے ہوئے مولانا حسام الدین کی ایک روز کے لیے رکنیت کو معطل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 883476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش