0
Tuesday 1 Sep 2020 10:09

پنجاب مشکل کی اس گھڑی میں اپنے سندھی بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے، چودھری سرور

پنجاب مشکل کی اس گھڑی میں اپنے سندھی بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کراچی کے دورے پر روانہ ہوگئے، گورنر پنجاب کراچی میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، بدین سمیت اندرون سندھ بھی جائیں گے۔ فلاحی تنظیم فرینڈز آف پاکستان کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ چودھری محمد سرور گورنر ہاؤس کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سندھ حکومت کے نمائندوں سے بھی ملیں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کراچی روانگی سے قبل کہا کہ پنجاب مشکل کی اس گھڑی میں اپنے سندھی بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بارشوں سے متاثرین کی بھر پور مدد کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ غریب خاندانوں کی گھروں کی تعمیر اور مرمت میں بھی مدد کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 883545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش