0
Tuesday 1 Sep 2020 12:27

نوازشریف کے وکلا کی دی گئی رپورٹ ثبوت ہے کہ ملزم صحتمند ہے، فواد چوہدری

نوازشریف کے وکلا کی دی گئی رپورٹ ثبوت ہے کہ ملزم صحتمند ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے وکلا کی دی گئی میڈیکل رپورٹ خود ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحت مند ہے۔ فواد چوہدری نے بیرون ملک علاج کی غرض سے موجود سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے، فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کے وکلا کی جانب سے دی گئی میڈیکل رپورٹ خود ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحت مند ہے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علاج شروع نہ کرنے پر بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہسپتال جانا مناسب نہیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ لہٰذا جب عالمی وبا کورونا وائرس دنیا سے نیست و نابود ہو جائے گا تو نواز شریف کا علاج شروع ہو گا۔ فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ کے آخر میں کہنا ہے کہ عجیب نظام روا ہے یہاں نظام کے ساتھ۔
خبر کا کوڈ : 883572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش