0
Wednesday 2 Sep 2020 11:15

شہباز شریف کراچی پہنچ گے

شہباز شریف کراچی پہنچ گے
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر دیکھ کر مسافروں اور اسٹاف نے سیلفیاں بھی بنوائیں، شہباز شریف کے ساتھ مریم اورنگزیب اور احسن اقبال بھی کراچی پہنچے ہیں۔ انہوں نے ایئرپورٹ لاؤنج میں پارٹی رہنماؤں سےملاقات کی۔ نواز لیگ کے کارکنان شہبازشریف کے استقبال کیلیے ایئرپرپورٹ پہنچے۔ لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ کراچی سندھ کے عوام سے اظہارِ یک جہتی کا پیغام لے کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے، کراچی میں بارشوں سے تباہی کے بعد سب ایک ہو کر کام کریں۔ اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں صاحب لندن میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ مسلم لیگ نواز کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو جیسے ہی ڈاکٹرز سفر کی اجازت دیں گے وہ پاکستان آ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 883765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش