0
Friday 4 Sep 2020 18:04

بھارتی ریاست تمل ناڈو کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 9 افراد ہلاک

بھارتی ریاست تمل ناڈو کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 9 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کارومبوڑی میں جمعہ کو ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے 9 خواتین کی موت ہوگئی جبکہ 6 دیگر سنگین طور پر جھلس گئے۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری کی مالک، اس کی بیٹی اور 13 دیگر کورونا وائرس کے طویل لاک ڈاؤن کے بعد پٹاخہ فیکٹری کا کام شروع کرنے والے تھے۔ اس سے پہلے وہ تمام افراد پوجا کرنے بیٹھے تھے۔ اسی دوران وہاں گذشتہ برس کے رکھے ہوئے پٹاخوں میں اچانک آگ لگ گئی اور دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے فیکٹری مالک گندھیمتی اور دیگر چار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ موقع پر پہنچے پولیس اور فائر بریگیڈ دستے نے دیگر لوگوں کو بچایا اور چدمبرم سرکاری اسپتال میں داخل کرایا، جہاں مزید چار خواتین کی موت ہوگئی۔ باقی زخمیوں کا علاج چل جاری ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور ضروری تحقیقات میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 884248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش