0
Monday 7 Sep 2020 23:00

سعودی عرب، جمال خاشقجی قتل کیس کے حقیقی قاتل کے بغیر 8 ملزمان کو سزائیں

سعودی عرب، جمال خاشقجی قتل کیس کے حقیقی قاتل کے بغیر 8 ملزمان کو سزائیں
اسلام ٹائمز۔ سعودی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی قتل کیس میں نامزد 8 میں 5 ملزمان کو 20 سال اور 3 کو سات سے دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق استنبول کے سعودی سفارت خانے میں لاپتہ ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی۔ جمال خاشقجی قتل کیس میں 20 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد ازاں 8 ملزمان پر مقدمہ چلا تھا۔ فیصلے کے مکمل مندرجات منظر عام پر نہیں آئے ہیں اور ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سزا حتمی ہے جسے چیلنج نہیں کیا جا سکے گا، تاہم سعوی قوانین کے تحت مقتول کے اہل خانہ ملزمان کو معاف کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کے سخت ترین ناقد جلاوطن صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر 2018ء کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے گئے تھے اور پھر واپس نہیں لوٹے تھے، خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ انہیں قونصل خانے میں ہی قتل کر دیا گیا ہے، جس کی بعد میں تصدیق بھی ہوگئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 884882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش