0
Tuesday 8 Sep 2020 17:25

ڈونلڈ ٹرمپ کورونا انتباہ کو نظر انداز کر کے امریکی عوام کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے ہیں، جوبائیڈن

ڈونلڈ ٹرمپ کورونا انتباہ کو نظر انداز کر کے امریکی عوام کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے ہیں، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ابھی بھی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹریڈ یونین کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کے معاملے پر ہمیں سائنسدانوں کی بات کو سننا پڑے گا کیونکہ ہمیں کورونا ویکسین کی ضرورت ہے جو اگر کل مل جائے تو کل ہی لے لیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا انتباہ کو نظر انداز کیا اور وہ امریکی عوام کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ابھی بھی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین وہ استعمال کی جانی چاہیے جسے سائنسدان منظور کریں۔ تین روز قبل امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی اقدار کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی تاریخ میں کبھی کسی صدر نے ایسی گفتگو نہیں کی جیسی ڈونلڈ ٹرمپ کر رہے ہیں، وہ زندگی میں کسی شخص سے اتنا مایوس نہیں ہوئے جتنا ٹرمپ سے ہوئے ہیں اور صدر ٹرمپ کی ممکنہ طور پر کوشش یہی ہے کہ انتخابات ملتوی کر دیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 885037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش