0
Wednesday 16 Sep 2020 13:53

سعودی عرب بھی جلد اسرائیل کو تسلیم کریگا، ٹرمپ کا اعلان

سعودی عرب بھی جلد اسرائیل کو تسلیم کریگا، ٹرمپ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب بھی بہت جلد اسرائیل کو تسلیم کرے گا۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے معاہدے پر ہونے والے دستخط کی سیاہی ابھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ امریکہ کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کو جلد ہی تسلیم کر لے گا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد بدھ کے روز امریکی صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب نے بھی مناسب وقت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا وعدہ دیا ہے۔

اس کے علاوہ تقریباً 7 سے 9 ایسے دیگر ممالک بھی ہیں، جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا اعلان کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کوشنر نے رواں ماہ کے اوائل میں سعودی عرب، قطر، بحرین اور عمان کا دورہ کیا تھا، جس کا مقصد خطے کے ممالک کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری  کے لیے آمادہ کرنا تھا۔ اب تک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سے پہلے تک فلسطینی امنگوں کے برخلاف ان ممالک نے اسرائیل کے ساتھ در پردہ خفیہ روابط قائم کر رکھے تھے اور اب ان تعلقات کو برملا کیا ہے، تاکہ نومبر کے مہینے میں امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو اس کا فائدہ پہنچ سکے۔
خبر کا کوڈ : 886591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش