0
Thursday 17 Sep 2020 10:32

عمران خان کی جاپان کے نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد

عمران خان کی جاپان کے نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے جاپان کے نومنتخب وزیراعظم یوشی ہیڈے سوغا (Yoshihide Suga) کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے یوشی ہیڈے کو جاپان کے نئے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جاپان کے نئے وزیراعظم کے ساتھ پاک جاپان دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عزت مآب جناب یوشی ہیڈے سوغا کے وزیراعظم منتخب ہونے سے پاک جاپان دوستی سمیت دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے اشتراک میں مزید تقویت کیلئے ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان کی پارلیمنٹ نے آج یوشی ہیڈے سوغا کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کیا ہے۔ جاپانی پارلیمنٹ نے 71سالہ سابق کارڈ بورڈ فیکٹری ورکر اور ایک کاشتکار کے بیٹے کی دنیا کی تیسری بڑی معیشت کے لیڈر کے طور پر انتخاب کی تصدیق کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 886748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش