0
Thursday 17 Sep 2020 12:44

نیب تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیرترین اور بیٹے کو طلب کر لیا

نیب تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیرترین اور بیٹے کو طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ شوگر ملز کیس میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیر ترین کو بیٹے سمیت طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے شوگر کیس کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی) نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو طلب کر لیا ہے، انہیں 19 ستمبر کو ایف آئی اے دفتر لاہور میں طلب کیا گیا ہے، جب کہ ان کے بیٹے علی ترین کو بھی 20 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ ‏جہانگیر ترین سے جے کے ٹی فارمنگ کے اثاثے خریدنے کی تفصیلات طلب کی ہیں اور ان کو جاری نوٹس میں تمام ضروری دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ‏جہانگیر ترین اور علی ترین ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ ذرائع کے مطابق ‏جہانگیر ترین پر 15 ارب روپے سے زائد کے کارپوریٹ فراڈ کا الزام ہے، تحقیقاتی ٹیم جہانگیر ترین کے خلاف 4 بڑے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے، ان پر یہ الزامات شوگر کمیشن نے اپنی رپورٹ میں لگائے تھے۔
خبر کا کوڈ : 886768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش