0
Friday 18 Sep 2020 13:13

سیال شریف، معروف روحانی شخصیت خواجہ پیر حمید الدین سیالوی انتقال کرگئے

سیال شریف، معروف روحانی شخصیت خواجہ پیر حمید الدین سیالوی انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ معروف روحانی شخصیت خواجہ پیر حمید الدین سیالوی انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ جمعہ سیال شریف میں ادا کی جائے گی۔ پیر قاسم سیالوی نے کہا ہے کہ خواجہ پیر حمید الدین سیالوی کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ سیال شریف میں ادا کی جائے گی۔ خواجہ حمید الدین سیالوی کو خواجہ شمس العارفین، خواجہ محمد دین، خواجہ ضیاء الدین کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔ پاکستان بھر سے مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد سیال شریف پہنچ رہی ہے۔ مریدین کی بڑی تعداد سیال شریف پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے سیال شریف کی سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے گاڑیاں مین روڈ پر روکنا شروع کر دی گئیں۔ خواجہ پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال کے سوگ میں سیال شریف اور تحصیل ساہیوال کے تمام بازار بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 886940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش