0
Sunday 20 Sep 2020 21:44

اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ

اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک سیاسی جماعتوں نے آئندہ ماہ سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں حکومت کے خلاف حزب مخالف کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، نائب صدر مریم نواز، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جے یو پی کے اویس نورانی اور دیگر جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اے پی سی میں شریک اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو "پاکستان ڈیموکریٹک الائنس" کا نام دیا گیا ہے۔

اے پی سی میں ملک گیر حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت اکتوبر میں احتجاج اور عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی۔ ملک میں آزاد شفاف نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جائے گا، دسمبر میں حکومت مخالف احتجاج کیا جائے گا اور جنوری 2021ء میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو صرف جنوری تک وقت دیا جائے گا، نئے انتخابات نہ کرانے پر دھرنا یا مارچ شروع کیا جائے گا، اس دوران اسمبلیوں سے مستعفی ہونا بھی آپشنز میں شامل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 887388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش