1
Monday 21 Sep 2020 22:38

واشنگٹن یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ ایران کیخلاف پابندیاں لوٹانا ممکن نہیں، سرگئی لاؤروف

شامی حکومت اور مخالفین کے درمیان مسلح جنگ اب ختم ہو چکی
واشنگٹن یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ ایران کیخلاف پابندیاں لوٹانا ممکن نہیں، سرگئی لاؤروف
اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے سوموار کی شام سعودی شاہی رژیم کے ساتھ منسلک نیوز چینل العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران سے ختم کی گئی اسلحہ جاتی پابندیوں سمیت مختلف مسائل پر گفتگو کی ہے۔ العربیہ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اب ایران کے خلاف اسلحہ کے حوالے سے کوئی پابندی موجود نہیں۔ سرگئی لاؤروف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ واشنگٹن ایرانی جوہری معاہدے سے خارج ہو چکا ہے اور اب اس معاہدے کے اراکین میں اس کا شمار نہیں ہوتا۔

دوسری طرف عرب نیوز چینل المیادین نے بھی اس حوالے سے پیش کی گئی اپنی ایک رپورٹ میں روسی وزیر خارجہ سے نقل قول کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن یہ سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا کہ ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں کو دوبارہ سے لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ پوری دنیا کے لئے واضح ہے، سوائے امریکہ کے! سعودی نیوز چینل کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے یورپی یونین بھی بتدریج امریکی منصوبے میں شامل ہو جائے گی۔

سرگئی لاؤروف نے سعودی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے کہا کہ شامی حکومت اور اس کے مخالفین کے درمیان جاری مسلح جنگ اب ختم ہو چکی ہے جبکہ روس اور ترکی کے دستوں کی جانب سے M-4 ہائی وے کا مشترکہ گشت بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ادلب اور "شرق الفرات" کا علاقہ شام کے دو "گرم نکات" ہیں جبکہ شرق الفرات میں امریکی موجودگی صورتحال کو مزید گھمبیر بنا رہی ہے۔ انہوں نے یمن کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی جانب سے دی گئی پیشکش کی حمایت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 887617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش