0
Tuesday 2 Aug 2011 02:37

ایرانی سفیر ماشاء اللہ شاکری کی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات

ایرانی سفیر ماشاء اللہ شاکری کی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایران کے سفیر مشاء اللہ شاکری نے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسبی کے امور اور پاک ایران بارڈر پر سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط، مستحکم اور پائیدار بنایا جائے گا۔ ایران کے پاکستان میں سفیر ماشاء اللہ شاکری نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو مستقبل میں مزید فروغ دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 88792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش