0
Thursday 24 Sep 2020 11:25

فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے 25 ویں آئینی ترامیم کے ذریعے فاٹا کو خیبر پختونخوا صوبے میں شامل کرنے سے متعلق درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 25 ویں آئینی ترامیم کے ذریعے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار ملک انوار اللہ خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا کا غیر آئینی طریقے سے انضمام کیا گیا، جس میں آئین کے آرٹیکل 247-6 کی خلاف ورزی کی گئی، قانون کے مطابق قبائلی علاقوں میں کوئی بهی تبدیلی کرنے سے پہلے وہاں کے جرگے سے مشاورت ضروری تهی۔ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں ہم گهڑی کو واپس پیچهے کریں، یہ بڑا دلچسپ کیس ہے، جس پر وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ اسوقت کی پارلیمنٹ نے جرگے سے مشاورت کے بغیر فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ قبائلی علاقے میں تبدیلی سے پہلے جرگہ فیصلہ کرے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی قانون بهی یہی کہتا ہے، ہم نے جرگے میں موجودہ ایم این اے اور ایم ایل اے بهی شامل کئے ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اس مقدمہ سے متعلق حکومت سے پوچها جائے گا، تمام فریقین کو نوٹس جاری کر رہے ہیں، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 888098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش