0
Thursday 24 Sep 2020 13:53

کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری

کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گیس کی کمی کو جواز بنا کر کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ شروع کر دی، جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں 3 سے 6 گھنٹے اور شہر بھر میں 12 سے 15 گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جانے لگی۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کے دوران مضافاتی علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جا رہی ہے، 400 میگاواٹ بجلی کی کمی سے مختلف علاقے گزشتہ شب سے اندھیرے میں ڈوبے رہے۔ نارتھ کراچی، نیوکراچی، کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، کیماڑی، گلشن معمار، احسن آباد، محمودآباد، منظور کالونی اور دیگر علاقے بری طرح متاثر ہیں، ان علاقوں میں 15 گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے۔

لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں گلشن اقبال، ناظم باد، صدر، فیڈرل بی ایریا، اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں میں 3 سے 6 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔ کئی علاقوں میں پوری رات کے دوران بجلی چند گھنٹے کے لیے آرہی ہے۔ شہر میں بجلی کا خوفناک بحران پیدا ہوگیا ہے، عدالت عظمیٰ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی تھی، کراچی میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے پورے شہر میں اور صنعتی علاقوں میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، بجلی کی طویل بندش کی باعث شہر کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 888134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش