0
Saturday 26 Sep 2020 16:48

پی پی رہنما لیزا مہدی پر کورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے عوض رقم وصولی کا سنگین الزام

پی پی رہنما لیزا مہدی پر کورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے عوض رقم وصولی کا سنگین الزام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما لیزا مہدی کو کورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے بدلے پیسے وصول کرنے کے الزام میں شوزکاز نوٹس جاری کردیا گیا، ان پر غلط عہدے کا استعمال اور متعدد شکایات بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری شعبہ اطلاعات پر کورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے عوض رقم وصول کرنے کا سنگین الزام لگ گیا، صدر پی پی پی شعبہ خواتین شاہدہ رحمانی نے لیزا مہدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، لیزا مہدی کو نوٹس عہدے کے غلط استعمال اور متعدد شکایات پر دیا گیا۔ شوکاز نوٹس میں شاہدہ رحمانی کا کہنا ہے کہ لیزا مہدی پر کورونا میت دلوانے کے بدلے رقم وصولی سمیت دیگر شکایات ہیں، ان کو دھوکہ دہی اور رشوت خوری پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

صدر پی پی پی شعبہ خواتین شاہدہ رحمانی کی جانب سے الزامات واضح کئے گئے اور کہا گیا کہ لیزا مہدی نے کورونا سے انتقال کرنے والے جہانگیر کی میت کے پیسے وصول کئے۔ شوکاز نوٹس میں بتایا گیا جہانگیر کی میت دلوانے کے ڈھائی لاکھ، ادریس کی میت کے 50 ہزار لئے، دونوں افراد کے اہل خانہ سے زبردستی پیسے وصول کئے گئے جبکہ احمد جاوید نامی شخص کو ملازمت دلوانے کے 4 لاکھ 80 ہزار روپے لئے گئے اور رشوت وصول کرکے احمد جاوید کو جعلی تقرری لیٹر تھما دیا گیا۔ لیزا مہدی کو 3 دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم 3دن گزرنے کے بعد بھی لیزا مہدی نے جواب جمع نہیں کرایا۔
خبر کا کوڈ : 888570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش