0
Saturday 26 Sep 2020 21:38

کراچی، سپرہائی وے پر حادثے کی شکار وین میں آتشزدگی، 13 مسافر جاں بحق

کراچی، سپرہائی وے پر حادثے کی شکار وین میں آتشزدگی، 13 مسافر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سپر ہائی وے پر حیدرآباد سے کراچی جانیوالی مسافر وین حادثے کا شکار ہوگئی، ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹنے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، 13 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے، متعدد افراد زخمی ہیں۔ موٹر وے پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر مسافر وین ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی، حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، گاڑی میں 20 سے 22 افراد سوار تھے، 7 زخمیوں کو نوری آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق وین کئی قلابازیاں کھا کر سڑک سے اتر کر کچے میں جاگری، وین کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا جا رہا ہے۔ عینی شاہد کے مطابق وین کے آگے جانیوالی گاڑی کا دروازہ ٹوٹ کر گرا، گاڑی کو بچانے کی کوشش میں حادثہ پیش آگیا، کچے میں جانے کے بعد وین میں آگ لگ گئی، شیشہ ٹوٹنے کی وجہ سے میں گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینسز اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ 6 زخمیوں کو نوری آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 888620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش